دارالعلوم زکریا جنوبی افریقہ
دارالعلوم زکریا جنوبی افریقہ کا
حضرت مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر تعزیت
مولانا حزب اللہ جان حقانی
حضرت مولانا حامد الحق ؒکی شخصیت نہایت جامع اور ملی خدمات میں ممتاز تھی۔ انھوں نے اپنے والد ماجد حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ (جن کی شہادت بھی امت کے لیے عظیم سانحہ ثابت ہوئی)کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دینی تعلیم، اسلام کی خدمت اور قومی و ملی ر ہنمائی کا فریضہ انتہائی اخلاص اور دل سوزی کے ساتھ سر انجام دیا۔ دار العلوم حقانیہ کی انتظامی اور تعلیمی ذمہ داریوں میں ان کا حصہ ناقابل فراموش ہے۔ آپ کی علمی و سیاسی کاوشیں، دعوتی جد و جہد اور ملت اسلامیہ کی رہنمائی کی روایت اس خاندانِ حقانیہ کا امتیازی سرمایہ ہیں ، جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا۔یہ سانحہ صرف آپ کے خانوادے یا دار العلوم حقانیہ کی حد تک محدود نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کیلئے رنج و غم کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے، تمام خدمات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب حضرات کو اور متعلقین و احباب کو اس مشکل اور صبر آزما گھڑی میں صبر جمیل اور اجر جزیل سے نوازے، ہم سب دعا گو ہیں کہ رب کریم دار العلوم حقانیہ کو ہمیشہ آباد ر کھے ، اس کے تمام وابستگان کو امن و سلامتی سے نوازے اور امت کے اس دینی قلعے کو شرور وفتن سے محفوظ رکھے(آمین)
مولاناشبیر احمد سالوجی