شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق شہید ؒکا ’’مکتوبات مشاہیر‘‘ میں جناب اکرام اللہ شاہد صاحب ؒ اور ان کے والد حضرت مولانا مدرار اللہ مدرار مرحوم کے متعلق تاثرات
حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ نے ’’مکاتیب مشاہیر‘‘ میں مکتوب نگار حضرات کا اپنے مخصوص اسلوب اور خوبصورت انداز میں ایسا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا ہے جس سے مکتوب نگار کی شخصیت کے خدوخال اور ان کے ظاہری و باطنی نقوش،ان کے کردار ،افکار،عادات و اطوار موثر انداز میں ابھر کر قارئین کے سامنے آ جاتے ہیں،انہی تعارفی نوٹس میں حضرت مولانا سمیع الحق شہید ؒ نے جناب اکرام اللہ شاہد صاحب ؒ اور ان کے والد حضرت مولانا مدرار اللہ مدرار صاحبؒ کے متعلق بھی ایک تعارفی حاشیہ لکھا تھا وہ موقع کی مناسبت سے نذر قارئین کیا جارہا ہے:
’’ مولانا مرحوم (حضرت مدرار اللہ مدرار صاحب)سرحد کے جید علماء میں سے تھے،تحریر و تصنیف اور صحافت پر کامل عبور ہفت روزہ ’’نوائے ملت ‘‘ مردان کے مدیر اہم موضوعات بالخصوص تردید فرق باطلہ پر عالمانہ مقالات لکھتے رہے۔ کئی کتابیں تصنیف فرمائیں، ڈسٹرکٹ خطیب رہے، سیاست میں مسلم لیگی رجحان رکھتے تھے اور جمعیۃ علماء اسلام (مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ و مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ ) سے تعلق تھا۔ان کے قابل ولائق فرزند جناب اکرام اللہ شاہد صاحب ہماری جماعت کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکررہ کر کلمہ حق کہہ کر نفاذ اسلام کے لئے بھرپور نمائندگی کرتے رہے۔ ’’الحق‘‘ سے بے حد محبت اور دلچسپی تھی کئی اہم مضامین اور مقامات لکھے۔
(مکتوبات مشاہیر:ج۵،ص۲۰۱۲)
ضبط و ترتیب