سیرت مصطفیؐ نمبر (ماہنامہ المدینہ کراچی)

مولانا محمد اسلام حقانی
نائب مدیر ماہنامہ ’’الحق‘‘

سیرت مصطفیؐ نمبر (ماہنامہ المدینہ کراچی)

مدیر اعلیٰ: قاری حامد محمود صاحب
ضخامت:۲۷۰ صفحات

ناشر: دفتر ماہنامہ المدینہ صائمہ ٹاورز روم نمبر 205 اے سیکنڈ فلور آئی آئی چند ریگر روڈ کراچی

ماہنامہ ’’المدینہ‘‘ کراچی سے نکلنے والا ایک علمی و تحقیقی مجلہ ہے جس میں اہل و قلم مختلف موضوعات پر مضامین و مقالات لکھ کر قارئین کی علمی پیاس بجھانے کی کوشش کرتے ہیں، ماہنامہ ’’المدینہ‘‘ سال میں کئی مرتبہ مختلف موضوعات پر خصوصی اشاعتوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں جس میں سیرت نبویؐ، سیرت صحابہؓ، سیرت صحابیاتؓ پر اس مجلے کے خصوصی اشاعتیں قابل ذکر ہے، اس سلسلے کی ایک حسین کڑی ’’سیرت مصطفی ؐنمبر‘‘ بھی ہے۔ ماہنامہ ’’المدینہ‘‘ نے اس سے قبل بھی سیرت نبویؐ پر چار خصوصی اشاعتوں کی سعادت حاصل کی ہے اور ان کو قومی سیرت ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
زیر تبصرہ خصوصی اشاعت سیرت مصطفی نمبر میں ماہنامہ ’’المدینہ‘‘ کے مدیر محترم جناب قاری حامد محمود صاحب نے مشاہیر علم و ادب اور معروف سیرت نگاروں کے سیرت مصطفی پر ہمہ جہت علمی و تحقیقی مقالات اس نمبر مین جمع کرکے مرتب کیا ہے ۔ اہل علم وقلم نے سیرت نبویؐ اور اس کے متعلقات پر خامہ فرسائی کرکے سیر حاصل بحث کی ہے، رسالت مآبؐ سے محبت، عقیدت اور عشق رکھنے والوں کیلئے یہ کاوش ایک نایاب و انمول تحفہ اور قیمتی علمی سوغات سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ قاری حامد محمود صاحب کی اس کوشش اور کاوش کو
شرف قبولیت سے نوازے( آمین)