صحاح ستہ کی ابتدا و انتہا حنفی روا ۃکی احادیث سے
مبصر: مولانا سید حبیب اللہ شاہ حقانی
صحاح ستہ کی ابتدا و انتہا حنفی روا ۃکی احادیث سےمؤلف : مولانا خلیل اللہضخامت : ۱۱۲ صفحاتناشر: مجلس امام شیخ زکریا کاندھلوی، لخدمۃ السنۃ المطہرۃ مکہ مکرمہ
زیر تبصرہ ’’ صحاح ستہ کی ابتدا و انتہا حنفی رواۃ کی احادیث سے‘‘ ایک نہایت دقیق، علمی اور مدلل تحقیقی کاوش ہے جو فقہ حنفی کے استدلالی و حدیثی مقام کو اجاگر کرتی ہے۔ مولانا خلیل اللہ حفظہ اللہ کی یہ تصنیف ایسے وقت میں منظرِ عام پر آئی ہے جب فقہی مسالک پر اعتراضات کا ایک غیر علمی سلسلہ جاری ہے اور عوام الناس بالخصوص طلبہ کو علمی اطمینان دینے والی تحقیق کی شدید ضرورت تھی۔کتاب میں یہ محققانہ پہلو نمایاں کیا گیا ہے کہ صحاح ستہ یعنی بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ کی ہر کتاب کی ابتدائی و اختتامی حدیث کے راوی فقہ حنفی کے حاملین میں سے ہیں۔ اس سے نہ صرف فقہ حنفی کی مضبوط جڑیں حدیث کے ذخیرے میں نظر آتی ہیں بلکہ یہ اعتراض کہ فقہ حنفی کی بنیاد محض قیاس پر ہے، علمی طور پر کمزور ہو جاتا ہے۔مترجم نے نہایت سلیس اور شائستہ انداز میں اصل عربی متن کا اردو قالب میں ترجمہ پیش کیا ہے جو عام فہم اور مؤثر ہے۔ یہ کتاب نہ صرف فقہ حنفی کے طلبا و محققین کیلئے اہم ہے بلکہ ہر علم دوست شخص کیلئے ایک قیمتی دستاویز ہے جو حدیث اور فقہ کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔بلا شبہ یہ تصنیف ایک عظیم علمی خدمت ہے اور اہلِ علم کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ (مبصر: مولانا سید حبیب اللہ شاہ حقانی)