مرزا غلام احمد قادیانی کے کفریہ عقائدتالیف : مولانا میاں ایاز احمد حقانیضخامت :۳۲ صفحاتناشر: جامعہ اسلامیہ فریدیہ کانگڑہ شبقدر چارسدہ
زیرتبصرہ رسالہ پیرطریقت حضرت مولانا میاں ایاز احمد حقانی مدظلہ کا ایک مضمون ہے جو انہوں نے چالیس سال قبل ماہنامہ ’’دارالعلوم‘‘ دیوبند میں مقابلے کے لئے لکھاتھا،جو مختلف رسائل و جرائد کی زینت بھی بنا،جسے صدیقی ٹرسٹ نے کتابچہ کی شکل میں شائع کرکے مفت تقسیم کیا،اب اسے ازسرمرتب کرکے عوام الناس کے افادہ کی خاطر اور قادیانیت کے کفریہ عقائد کو دنیا پر آشکارا کرنے کی خاطر اسے شائع کیا گیا۔امید ہے کہ اس کتابچے کے مطالعہ سے نوجوانان ملت قادیانیوں کے کفریہ عقائد سے باخبر ہوکر اپنے ایمان اور عقیدہ کی حفاظت کریں گے ۔اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے مسلمانوں کے عقیدے و ایمان کی حفاظت فرمائے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جان ،مال لگانے کی توفیق فرمائے ۔ (مبصر: مولانا سید حبیب اللہ شاہ حقانی)