ماہنامہ ’’الحق‘‘ کا آئندہ خصوصی نمبر

مولانامحمد اسلام حقانی
ماہنامہ ’’الحق‘‘ کا آئندہ خصوصی نمبر
بیاد حضرت مولانا حامد الحق شہید ؒ
محترمی ومکرمی زید مجدکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے
آنجناب کے علم میں ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے امیر ،حضرت مولانا حامد الحق حقانی ۲۸؍فروری ۲۰۲۵ء کو شہید کردئیے گئے۔
مرحوم موصوف ایک معاملہ فہم ،مدبر اور زیرک سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم تھے،آپ کی علمی،روحانی اورسیاسی و جہادی خدمات سے متعلق ماہنامہ ’’الحق‘‘ ان کے ’’حیات و خدمات‘‘ کے اعتراف میں ایک خصوصی نمبر کا اہتمام کررہا ہے۔آنجناب کی علم وادب سے وابستگی اور حضرت مولانا حامد الحق حقانی شہید ؒ سے تعلق وخاطر کی بناء پر آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اُن سے وابستہ یاداشتیں، مجاہدانہ کارنامے، پارلیمانی جدوجہد ، علم وادب سے معمور محفلیں وغیرہ کے کسی بھی پہلو اور جہت پر آپ اپنے منفرد قیمتی تاثرات وا حساسات،مقالات ومضامین کی شکل میں ماہنامہ ’’الحق‘‘ کی خصوصی اشاعت کیلئے ارسال فرمائیں تو یہ حضرت مولانا حامد الحق حقانی شہید ؒ کے ساتھ آپ کی وابستگی اور وفاداری نبھانے کا بہترین موقع اور علم و دانش پر تحقیق کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا ۔آپ کا قیمتی مضمون بروقت بذریعہ ای میل (اگر کمپوزشدہ ہو تو زیادہ بہتر ہے) موصول ہوجائے تو آنے والی خصوصی اشاعت میں شامل اشاعت کیا جائے گا۔
شکریہ والسلام
(مولانا) راشد الحق سمیع