امارتِ اسلامی افغانستان
امارتِ اسلامی افغانستان کاحضرت مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پراعلامیہمولانا لقمان الحق حقانی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کابل افغانستان:
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع ملی کہ پشاور میں دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامدالحق حقانی صاحب ایک ظالمانہ دھماکے میں شہید ہو گئے۔(انا للہ واناا لیہ راجعون )
امارت اسلامیہ افغانستان مرحوم مولانا حامدالحق حقانی صاحب پر ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، ان کی شہادت کو علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتی ہے اور اس اندوہ ناک سانحے پر مولانا کے معزز علمی و دینی خاندان، شاگردوں اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ساتھ ہی شہید کے لیے جنت الفردوس، ان کے اہلِ خانہ اور تمام علمی برادری کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان ظالموں سے انتقام لے جو اس خطے میں حق پرست علما کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام علماء کی حفاظت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔