حضرت مولانا حامد الحق حقانی شہید ؒ: تعزیتی کانفرنس
ضبط و ترتیب : مولوی شبیرحقانی ؍مولانا اشرف علی*
حضرت مولانا حامد الحق حقانی شہید ؒ: تعزیتی کانفرنس
ضبط و ترتیب : مولوی شبیرحقانی ؍مولانا اشرف علی
(متعلمین جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک)
یکم مئی ۲۰۲۵ء بروز جمعرات اسلام آباد ہوٹل میں خدمات حضرت مولانا حامد الحق شہیدؒ اور یکجہتی فلسطین کے عنوان سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مشائخ واکابر، مذہبی و سیاسی زعماء اور مختلف جماعتوں کے مذہبی و سیاسی قائدین نے شرکت کی ، اس تقریب کا باقاعدہ آغاز صاحبزادہ محمد عمرراشد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس کے بعد علمائے کرام و زعمائے ملت نے اپنے خطابات میں حضرت مولانا حامد الحق شہیدؒ کی علمی و سیاسی، سماجی و ملی خدمات کو سراہا،خصوصاً فلسطین کاز کیلئے انکی خدمات پر روشنی ڈالی او رکثیر تعداد میں مختلف طبقات سے وابستہ افراد نے اس کانفرنس میں شرکت کی،اس پروقار تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا سید محمد یوسف شاہ اور مولانا عرفان الحق حقانی صاحبان نے سرانجام دیئے، اس کانفرنس سے جن قائدین نے خطابات فرمائے ان میں سے چیدہ چیدہ اقتباسات نذر قارئین کئے جارہے ہیں۔(ادارہ)
کلمات تشکر
خطبہ استقبالیہl مولانا عبدالحق ثانی (سربراہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان )
حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب (مرکزی امیر جے یو آئی (ف))
مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب (سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان)
جناب سراج الحق صاحب (سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان)
مولانا معاویہ اعظم طارق صاحب (مرکزی رہنماء پاکستان راہ حق پارٹی )
جناب علی محمد خان صاحب (مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف )
مولانا فضل الرحمان خلیل صاحب (امیر انصارالامہ پاکستان)
سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب (سینئر رہنما جماعت اسلامی )
جناب اسد قیصر صاحب (سابق اسپیکر قومی اسمبی و رہنما پاکستان تحریک انصاف)
جناب اعجاز الحق صاحب (سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیا)
جناب عبداللہ گل صاحب (سربراہ تحریک نوجوانان پاکستان)
مفتی حبیب الرحمن درخواستی صاحب (مرکزی سرپرست اعلی جمعیت علما اسلام پاکستان)
پیر سیدہارون شاہ گیلانی صاحب (سربراہ ہدیۃ الہادی پاکستان)
مولانا پیر سعادت علی شاہ صاحب (سجادہ نشیں آستانہ چورہ شریف و مرکزی چیئرمین علماء مشائخ پاکستان)
جناب علی محمد ابو تراب صاحب (مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی نائب امیر)