مولانا راشد الحق سمیع کی دارالعلوم میں درس مشکوٰۃ شریف پڑھانے کی سعادت

دارالعلوم کے شب و روز

صاحبزادہ عبدالحق ثانی

۲۲؍اگست : الحمدللہ! عم مکرم حضرت مولانا راشد الحق صاحب نے موقوف علیہ کلاس (الف اورب) میں مشکوٰۃ شریف جلد ثانی کا درس اللہ تعالیٰ کی توفیق سے شروع کردیا ہے گوکہ عم مکرم ۱۹۹۷ء سے دارالعلوم میں باقاعدہ درجہ خامسہ تک تدریس کے ساتھ منسلک ہیں اور گزشتہ ۱۵۔۲۰برس سے حدیث کی کتاب ’’آثار السنن ‘‘پڑھارہے ہیں مگر دیگر بے پنا ہ مصروفیات جنمیں ماہنامہ ’’الحق‘‘کی ادارت، تصنیف و تالیف کے جاری سلسلوں کی تکمیل، دارالعلوم کی جملہ جدید تعمیرات کی نگرانی و ذمہ داری اور داخلی وخارجہ امورکے سلسلے میں ہر دوسرے تیسرے دن اسفار کے باعث موقوف علیہ یا دورہ حدیث کا سبق ان وجوہات کے باعث شروع نہیں کرسکے مگر اس سال عم مکرم نے دیگر ذمہ داریوں کو کم کردیا ہے اور حدیث کے درس پر توجہ مرکوز کردی ہے، حضرت دادا جان شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شہیدؒ بھی ’’کتاب الاطعمۃ‘‘کا درس دیا کرتے تھے، انہی کے اتباع اور نقش قدم پر عم مکرم مولانا راشد الحق صاحب نے بھی ’’کتاب الاطعمۃ‘‘مشکوٰۃ شریف کا درس کا آغاز گزشتہ چار ماہ سے جاری رکھا ہوا ہے