ماہنامہ الحق کی آئندہ خصوصی اشاعت

ماہنامہ الحق کی آئندہ خصوصی اشاعت
بیاد حضرت مولانا حامد الحق شہیدؒ
محترم المقام جناب زیدمجدکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے
جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے امیر، حضرت مولانا حامد الحق شہیدؒ کی حیات و خدمات کے حوالے سے ادارہ ’’الحق‘‘ حسب روایت ایک ضخیم خصوصی نمبر نکال رہا ہے جو کمپوزنگ کے مراحل میں ہے چونکہ شہیدموصوفؒ ایک جید عالم دین ،مدرس،صاحب بصیرت رہنما، فعال و متحرک سیاستدان، نڈر خطیب، مظلوموں کی آواز کے ساتھ ساتھ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم اور ماہنامہ ’’الحق‘‘ کے سرپرست بھی تھے، ان کی علمی،تدریسی ،سیاسی وسماجی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع تھا۔ماہنامہ ’’الحق‘‘ ان کی ’’حیات و خدمات‘‘ کے اعتراف میں ایک اہم خصوصی اشاعت کا اہتمام کررہا ہے۔
آپ حضرات کی علم وادب سے وابستگی اور حضرت مولانا حامد الحق شہیدؒ سے تعلق ِخاطر کی بناء پر آپ سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ اُن سے وابستہ یاداشتوںمیں سے کسی بھی پہلو اور جہت پر آپ اپنے منفرد قیمتی تاثرات وا حساسات،مقالات ومضامین کی شکل میں ماہنامہ ’’الحق‘‘ کی خصوصی اشاعت کیلئے ارسال فرمائیں تو یہ حضرت مولانا حامد الحق شہیدؒ کے ساتھ آپ کی وابستگی اور وفاداری نبھانے کا بہترین موقع ہے ۔
آپ کا قیمتی مضمون بروقت بذریعہ ای میل (اگر کمپوزشدہ ہو تو زیادہ بہتر ہے) جلد موصول ہوجائے تو اس خصوصی اشاعت میں شامل اشاعت کیا جائے گا۔
 شکریہ والسلام
(مولانا) راشد الحق سمیع(مولانا) عبدالحق ثانی
    نائب مہتمم و مدیر ’’الحق‘‘ جامعہ دارالعلوم حقانیہ امیر جمعیۃ علمائے اسلام پاکستان
برائے رابطہ  :  ماہنامہ ’’الحق ‘‘ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
نوٹ:   مضمون آپ دارالعلوم کے ای میل [email protected]   پر بھیج سکتے ہیں
بذریعہ واٹس اپ:0345-9414977  –   03339167789