ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد حسن محی الدین قادری کی جامعہ آمد

دارالعلوم کے شب و روز

صاحبزادہ عبدالحق ثانی

پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے صاحبزادے، علمی جانشین اور منہاج القرآن مجلس شوری کے چیئرمین جناب ڈاکٹر محمد حسن محی الدین قادری صاحب کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد ہوئی۔ نائب مہتمم جامعہ حقانیہ حضرت مولانا حامد الحق حقانی،مدیر اعلیٰ ماہنامہ’’الحق‘‘مولانا راشد الحق ، مولانا سید یوسف شاہ و دیگر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ حضرت نائب مہتمم صاحب مدظلہ نے مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ مختصر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور جامعہ حقانیہ کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔ان کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب خرم نواز گنڈا پور صاحب اور تحریک کے صوبائی اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، معزز مہمان نے ادارہ منہاج القرآن کی علمی خدمات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور مولانا راشد الحق سمیع صاحب نے دارالعلوم حقانیہ اور شعبہ تخصصات کے علمی و تحقیقی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔