حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب مدظلہ کا دورہ چین
حضرت نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی صاحب مدظلہ حکومت چین کی دعوت پر دس روزہ دورے پر چین تشریف لے گئے جہاں چین کے دارالحکومت بیجنگ و دیگر شہرشیان، کاشغر، ارومچی وغیرہ کا دورہ کیا،حکومت چین کی جانب سے وفد کو مختلف اسلامی جامعات،مدارس و مساجد کا دورہ کروایا گیا۔علاوہ ازیں مختلف شہروں اور ریاستوں کی سرکاری شخصیات نے وفد کے اعزاز میں متعدد تقریبات ودعوتوں کا اہتمام کیا۔ انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے سربراہ مولانا اسرار مدنی نے چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو ترتیب دیا تھا۔اس وفد میں پاکستان کی مختلف تنظیموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سیاسی شخصیات اور سکالرز شامل تھے۔ جامعہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب مدظلہ بھی اس وفد میں شامل تھے۔