دارالعلوم کے شب و روز
تنظیم ’’نہضۃ العلماء‘‘ انڈونیشیا کے چیئرمین اور سفیر صاحب کی دارالعلوم آمد
۳ ؍اگست ۲۰۲۴ بروز ہفتہ کو انڈونیشیا اور عالم اسلام کی سب سے بڑی مذہبی تنظیم ’’نہضۃ العلماء‘‘ کے سربراہ جناب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر اولی الابصار عبداللہ صاحب اور انڈونیشین سفارتخانے کے سفیر جناب رحمت ہندیارتا کوسوماصاحب اپنے دیگر رفقاء، پولیٹکل قونصلر،جناب ایکسل مرزاصاحب اور پروٹوکول آفیسرز کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے۔انہوں نے نائب مہتمم مولانا حامد الحق صاحب، مدیر ’’الحق‘‘ مولانا راشد الحق صاحب سے ملاقات کی،دارالحدیث اور شعبہ تخصصات میں خطابات کئے اور دارالعلوم کی خدمات پر اسے خراج تحسین پیش کی۔
مہتمم صاحب مدظلہ کی مصروفیات
۲۷جون: وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع راولپنڈی کے مسؤل حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب جامعہ حقانیہ تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی۔۲۹۔۳۰ جون: حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے افغانستان اور سوات سے آئے ہوئے فضلائے کرام سے ملاقات کی۔ یکم جولائی: جامعہ عالمیہ بنوریہ کراچی کے استاذ و نگران اعلی شعبہ تخصص فی التفسیر و علوم حضرت مولانا مفتی محمد داؤد صاحب جامعہ حقانیہ تشریف لائے اور شعبہ تخصصات میں تخصص فی التفسیر کے طلباء سے خطاب فرمایا بعد ازاں انہوں نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات بھی کی۔اسی روز استاد تخصص فی الفقہ مفتی ذاکر حسن نعمانی صاحب نے بھی حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی ۔۲جولائی: صوبہ پنجاب سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے وفد اور ضلع کرک کے فضلائے کرام نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی۔ ۳ جولائی: کراچی سے آئے ہوئے فضلائے کرام اور مہمانوں نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں حاصل کیں۔۴ جولائی : پشاوراور ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے ہوئے مہمانان گرامی اور فضلائے کرام نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی۔۸۔۹ جولائی: مردان،پشاور، خیبرسے آئے ہوئے فضلائے کرام اور مہمانوں نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات اور دعائیں لیں۔۱۰ جولائی: کراچی اور پنجاب کی تبلیغی جماعت کے علاوہ ضلع پشاور کے فضلائے کرام نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی۔۱۱۔۱۴ جولائی: ضلع نوشہرہ، چارسدہ، پبی اوردیگر مدارس سے آئے ہوئے فضلائے کرام نے حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں کیں۔۱۷۔۱۸جولائی:جامعہ اسلامیہ پشاور کے طلبائے کرام اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفد نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی، اس کے علاوہ ضلع پشاور اور تاروجبہ کے فضلائے کرام سے ملاقات کی، مسجد مولانا مغفور اللہ بابا جی اکوڑہ خٹک حضرت مہتمم صاحب تشریف لے گئے اور وہاں دعا فرمائی۔۲۰ جولائی: ضلع رحیم یار خان اور سے آئے ہوئے مہمانان کرام اور ضلع صوابی کے فضلائے کرام جامعہ دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقاتیں کیں۔۲۱جولائی: ضلع چارسدہ سے آئے ہوئے فضلائے کرام نے حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی اسی طرح افغانستان سے آئے ہوئے مہمانوں نے بھی حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی۔۲۲۔۲۳ جولائی: ضلع مردان، ضلع دیر، ضلع بھکر سے آئے ہوئے فضلائے کرام اور مہمانوں نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لیں، اسی طرح جامعہ ابوہریرہ کے مہتمم حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب نے بھی حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی ۔
نائب مہتمم صاحب مدظلہ کی مصروفیات
۲جولائی: محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ملک کے معروف علما و دینی جماعتوں کے سربراہان کا اہم اجلاس اسلامی نظریاتی کونسل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ والد محترم حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب مدظلہ امیر جمعیت علما اسلام (س)و نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نے شرکت کی اور خطاب فرمایا ۔۷؍جولائی: اپر دیر کے مختلف علاقوں اپر دیر، کمراٹ ، بیاڑ، شرینگل کا دورہ کیا اور فضلا حقانیہ اور ارکان جمعیت سے ملاقاتیں کیں۔حضرت مولانا راشد الحق سمیع صاحب اور دیگر ہمراہ تھے۔۱۱؍جولائی : جامعہ بنوریہ کراچی کے استاد مولانا مفتی ڈاکٹر محمد وقار صاحب اپنے وفد کے ہمراہ دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے،انہوں نے حضرت نائب مہتمم صاحب سے ملاقات کی اور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔۱۴؍جولائی: لنڈی کوتل سے آئے ہوئے علما کرام اور طلبا کرام کے وفد نے ملاقات کی۔۱۸؍جولائی: شیخ الحدیث حضرت مولانا مغفور اللہ باباجی مدظلہ کے نام سے موسوم خوبصورت جامع مسجد اکوڑہ خٹک میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اسی مناسبت سے اساتذہ حقانیہ کیلئے دعوت طعام کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر اساتذہ و شیوخ حقانیہ ہے ہمراہ حضرت نائب مہتمم صاحب مدظلہ نے بھی شرکت فرمائی۔۲۵جولائی: جمعیت علما اسلام (س)کے مرکزی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اکوڑہ خٹک میں زیرصدارت حضرت مولانا حامد الحق حقانی مدظلہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی حالات اور جماعتی نظم و نسق پر مشاورت ہوئی۔۲۸جولائی: قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ متنازعہ فیصلے کے خلاف جامع مسجد شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق ؒجامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت نائب مہتمم صاحب مدظلہ نے اس متنازعہ فیصلے کو مسترد کرتا ہوے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ و ختم نبوت کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان شااللہ تعالیٰ، بعد ازاں اکوڑہ خٹک میں یوم تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت فرمائی اور تفصیلی خطاب فرمایا، حضرت مولانا عبد القیوم حقانی ، حضرت مولانا سید محمد یوسف شاہ ، حضرت مولانا عرفان الحق حقانی، حضرت مولانا لقمان الحق حقانی ، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع صاحبان و دیگر نے بھی خطاب فرمایا۔
وفیات: ۲۶جون ۲۰۲۴ کو خیبر پختونخوا کی ایک اہم نامور علمی ،ادبی اور سیاسی شخصیت سابق ڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی جناب اکرام اللہ شاہد صاحب وفات پاگئے۔ آپ محقق ،ادیب ،مصنف ،وکیل اور معروف قانون دان تھے۔جنازہ میں حضرت مہتمم مولانا انوار الحق مدظلہ، مولانا راشد الحق ،مولانا سید یوسف شاہ صاحبان نے شرکت کی۔ادارہ ان کے لئے رفع درجات کی دعا کرتا ہے ۔
٭ جمعیت علماء اسلام کے دیرینہ کارکن ،قائد جمعیت امام الشہدا حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے شیدائی، دارالعلوم حقانیہ کے مخلص اوروفادار فاضل مولانا حضرت بلال حقانی ۱۷؍جولائی ۲۰۲۴ء کو شام پانچ بجے اپنے آبائی گاؤں کڑی کوٹ وانا وزیرستان میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم نے جامعہ سے فراغت کے بعد اکوڑہ خٹک میں رہائش اختیار کی، اکثر سفر و حضر میں امام الشہدا حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے ساتھ ہوتے ، مرحوم کی اساتذہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے بے پناہ محبت اور عقیدت تھی مرحوم کی وفات پر جامعہ حقانیہ کے اساتذہ کرام بالخصوص جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا انوار الحق صاحب، نائب مہتمم حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب، حضرت مولانا راشدالحق سمیع صاحب اور تمام جماعتی احباب اور کارکنان انتہائی افسردہ اور غمزدہ ہیں، ہم سب مرحوم کے صاحبزادگان اوربرادران کیساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ مرحوم کو اپنے اکابر اور اساتذہ کرام کی زندگی بھر بے لوث خدمت کرنے کی برکت سے اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے (آمین )۔۲۶؍جولائی : مولانا ظہور احمد حقانی (استاد معہد لغۃ العربیۃ ) کے والد انتقال فرما گئے،ادارہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ان کی مغفرت کے لئے دعاگو ہے۔
مولانا محمد اسلام حقانی
نائب مدیر ماہنامہ ’’الحق‘‘