نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا مختلف منصوبہ جات کا تفصیلی دورہ

نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا مختلف منصوبہ جات کا تفصیلی دورہ

طلبا کی سہولت کے لیے واٹر فلٹر پلانٹس، سولر سسٹم، بیٹریز ،الیکٹرانک سیکورٹی سسٹم کی تنصیب اور اہلِ خیر حضرات کی نمایاں خدمات

495158995 10162265960017479 7483503956658169995 N

جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع صاحب مدظلہ نے اساتذہ و ملازمین کے ہمراہ ادارہ میں جاری مختلف رفاہی و سہولتی منصوبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ تمام منصوبے اہلِ خیر حضرات کی مالی معاونت اور جذبِ خدمتِ دین کے تحت مکمل کیے جا رہے ہیں۔گرمی کی شدت میں طلبا کو صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت مولانا مفتی ذاکر حسن نعمانی صاحب کی نگرانی اور مولانا ہلال احمد صاحب کے توسط سے جدید واٹر فلٹر پلانٹس نصب کیے گئے ہیں، اور مزید پلانٹس بھی متوقع ہیں ۔اسی طرح دارالعلوم کی حفاظت کے لئے جدید الیکٹرانک سیکورٹی سسٹم (باونڈری وال کرنٹ کیبل) بھی لگائی گئی ہے۔یہ منصوبہ بھی نائب مہتمم صاحب کی خصوصی کاوش سے گزشتہ ہفتے مکمل کیا گیا ہے ۔جامعہ کے مرکزی گیٹ پر واک تھرو گیٹ جناب مولانا سید یوسف شاہ اور مفتی ظفر زمان صاحب کی کاوشوں سے لگا دیا گیا ہے اور اسی طرح اس پر چھت (شیڈ) بھی لگایا جارہا ہے ۔ اسی طرح دارالعلوم کے ایوان شریعت دارالحدیث کے لیے 16 KVA کا سولر سسٹم اور تقریبا دس لاکھ روپے مالیت کی جدید بیٹریز جامع مسجد حضرت مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے لیے لگائی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ مولانا راشدالحق صاحب کی خصوصی تحریک پر ان کے مخلص شاگرد مولوی خباب صاحب بن حاجی گل ولی ، قاری نجیب اللہ ، حاجی شوکت اللہ ،حاجی طارق جمیل صاحبان نے کچھ دن قبل مکمل کیا، جس پر مجموعی طور پر تقریبا 26 لاکھ روپے کی خطیر رقم صرف ہوئی۔علاوہ ازیں مستحق طلبا کے لیے تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کی قیمتی درسی کتب بھی بطور ہدیہ فراہم کی گئی ہیں، جس سے درجنوں طلبا مستفید ہو رہے ہیں۔
496696483 10162265956787479 1337953324329294462 N
اسی طرح دورے کے موقع پر حضرت نائب مہتمم صاحب نے ان منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اہلِ خیر حضرات کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبا سے ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا کہا ۔ آپ نے فرمایا کہ دارالعلوم کے طلبا کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے یہ اقدامات نہایت اہم اور قابلِ تقلید ہیں۔اللہ تعالی تمام معاونین کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے اجر کو دنیا و آخرت میں محفوظ فرمائے، آمین۔