دعائے صحت کی اپیل
دارالعلوم کے مہتمم حضرت مولانا انوار الحق مدظلہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل
حضرت مہتمم صاحب مدظلہ مولانا انوار الحق صاحب ،سینئر نائب صدر وفاق المدارس العربیہ گزشتہ ایک ماہ سے سخت علیل ہیں، پشاور کے رحمان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ بیماری، کمزوری اور نقاہت کی وجہ سے صاحب فراش ہیں،ملک کی اہم دینی وسیاسی و سماجی شخصیات نے جامعہ حقانیہ اور ہسپتال جاکر ان کی عیادت کی اور ان کیلئے صحت کی دعائیں کیں،ان میںوفاق المدارس کے صدر شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب،وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا حنیف جالندھری صاحب کے علاوہ سینکڑوں کئی اہم شخصیات ہزاروں علمائے کرام و طلباء نے حضرت مہتمم صاحب کی عیادت کی،قارئین ’’الحق‘‘،فضلائے حقانیہ سے ان کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔