حضرت مہتمم شیخ الحدیث مولانا انوار الحق مدظلہ کی عیادت کیلئے اہم شخصیات کی آمد
حضرت مہتمم صاحب مدظلہ مولانا انوار الحق صاحب مدظلہ گزشتہ ایک ماہ سے سخت علیل ہیں، پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،ملک کی اہم شخصیات نے جامعہ حقانیہ اور ہسپتال جاکر ان کی عیادت کی اور ان کے لئے صحت کی دعا کی ،جو اہم شخصیات تشریف لائیں ان میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب،سابق گورنر کے پی کے جناب غلام علی صاحب، وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا حنیف جالندھری صاحب،حضرت مولانا مغفور اللہ بابا جی، ڈاکٹر نورالحق قادری صاحب، مولانا عبدالخبیر آزاد صاحب،پیرشمس الامین مانکی شریف،حضرت مولانا غلام الرحمن صاحب، سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع،مولانا عطاء الحق درویش،سابق ایم این اے مولانا محمود شاہ، مفتی محمد صاحب جامعہ الرشید، پیرعبدالمالک القادری لنڈی کوتل، مولانا پیر خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی نقشبندی ، مولانا نور الدین آغا، مولانا طلحہ فقیر حقانی، مولانا سید بصیر شاہ، مولانا شجاع الملک صاحب، سیینٹر مولانا عبدالرشید باجوڑ،مولانا رفیق باچا پلورڈھنڈ، پیر قاری بشیر احمد مدنی، مفتی حاکم علی، المروان ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالوہاب صاحبان کے علاوہ کئی اہم شخصیات علمائے کرام و طلبائے کرام نے حضرت مہتمم صاحب کی عیادت کی اوران کے لئے جلد شفایابی کے لئے دعا فرمائی۔
نائب مہتمم و مدیر’’الحق‘‘ کا سفر حج : جامعہ حقانیہ کے نائب مہتمم حضرت مولانا راشد الحق سمیع صاحب سفر حج کے مبارک سفر پر ۲۸ مئی کو تشریف لے گئے تھے ،ان کی واپسی ۱۱؍جون کو ہوئی۔
مولانا حامد الحق حقانی ؒکی خدمات کے حوالے سے تعزیتی اجتماعات ،مختلف مہمانوں کی دارالعلوم آمد و تعزیت اور راقم کی مصروفیات
18 جون: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جامعہ حقانیہ آمد اور راقم (جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا عبدالحق ثانی )سے ملاقات، پارٹی امیر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سراج الحق صاحب نے راقم کو ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فعالیت و جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جناب سراج الحق صاحب نے کہا کہ موجودہ منظر نامے کا تقاضا ہے کہ اہل کفر یکجا ہے اور ایک ایک کرکے مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ اہل اسلام تقسیم اور کنفیوژن کا شکار ہیں ،فلسطین ، لبنان ، شام اور اب ایران عالمی استعمار کی پشت پناہی میں ا سر ائیلی دہشتگردی کا شکار ہے ،مسلم حکمرانوں کو اپنی باریوں کے انتظار کرنے کی بجائے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا،اس موقع پر جامعہ حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع صاحب ، جمعیت علما اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ، مرکزی رہنما مولانا عرفان الحق ، مولانا خزیمہ سمیع ، مولانا اسامہ سمیع ، مولانا لقمان الحق اور جماعت اسلامی کے وفد میں ضلع نوشہرہ کے امیر عنایت اللہ خان، ریاض خان صاحبان اور دیگر موجود تھے۔
15 جون: راقم (مولانا عبد الحق ثانی ) نے ہری چند چارسدہ میں خدمات مولانا حامد الحق شہید ؒسیمینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر متعدد افراد نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید یوسف شاہ، صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الحئی حقانی، صوبائی سینئر نائب امیر حافظ عبد الرفیع،مرکزی رہنما مولانا اسامہ سمیع صاحبان کے علاوہ میزبان جمعیت چارسدہ کے امیر مفتی عتیق الرحمن حقانی، ملک عزیز صافی، حاجی معاز اللہ خان و دیگر نے خطاب کیا۔
18 جون: ضلع بونیر کے زیر اہتمام بونیر میں شہید اسلام مولانا حامد الحقؒ کانفرنس سے خطاب کیا اور کانفرنس سے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحئی حقانی، صوبائی سینئر نائب امیر حافظ عبد الرافع کے علاہ حافظ زین العارفین، قاضی فتح الباری رستمی جمعیت بونیر کے امیر مولانا سلیم حقانی، جنرل سیکرٹری مسلم خان باچا، اسماعیل خان، مولانا محمد عالم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
19 جون: جناب محمد افضل منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی وفد کے ہمراہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں راقم (مولانا عبد الحق ثانی امیر جمعیت علما اسلام) سے ملاقات،مولانا حامد الحق حقانی ؒکی شہادت پر تعزیت، موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سجاد اللہ سرکانی امین صوبہ خیبرپختونخوا اور مراد علی شامل تھے۔
20 جون: راقم نے ضلع مہمند کے زیر اہتمام صافی کندھاری ضلع مہمند میں شہید اسلام حضرت مولانا حامد الحق ؒکانفرنس سے خطاب کیا ،کانفرنس میں اہل علاقہ اور جمعیت کے اراکین کی کثیر تعداد میں شرکت۔ کانفرنس سے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحئی حقانی، صوبائی سینئر نائب امیر حافظ عبد الرافع کے علاہ جمعیت ضلع مہمند کے امیر مفتی شیر زمین حقانی ، جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز نعمانی مولانا ابوزر حقانی ،مولانا اسامہ حقانی ، مولانا ثاقب حقانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
24 جون: راقم نے سعودی سفیر شیخ نواف سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
٭ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ حج کانفرنس سے راقم نے خطاب کیا، کانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سینیٹر حافظ عبدالکریم، مولانا محمد احمد، مولانا عبد الغفور حیدری، شیخ علی محمد ابو تراب، مولانا فضل خلیل،پروفیسر سجاد قمر کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔
25 جون: خانیوال سے جمعیت کے دیرینہ رہنما مولانا خالد محمود اظہرصاحب دارالعلوم تشریف لائے اور راقم سے ملاقات کی۔26 جون:اسلام آبادمیں راقم نے محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی میزبانی میں قومی علما و مشائخ امن کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری( ناظم اعلیٰ وفاق المدارس)، حضرت مولانا محمد احمد صاحب (قائد اہل سنت والجماعت)، علامہ راغب نعیمی (چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل)، حافظ طاہر محمود اشرفی (چیئرمین پاکستان علما کونسل)، مولانا فضل الرحمان خلیل (سربراہ انصار الامہ)، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر (صدر جمعیت اہلحدیث)، علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری (متحدہ جمعیت اہلحدیث)، قاری طیب قریشی (چیف خطیب خیبر پختونخوا )، پیر زادہ جنید آمین (آستانہ عالیہ مانکی شریف) کے علاہ دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔27 جون : سابق ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم کی اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ حقانیہ آمد اور راقم سے اہم ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا مہمانوں نے راقم کے عزم کو سراہا پنجاب کے کامیاب دورے پر مبارک باد پیش کی ،اس موقع پر مولانا سید یوسف شاہ، مولانا اسامہ سمیع اور مولانا خزیمہ سمیع و دیگر بھی موجود تھے۔