حضرت نائب مہتمم صاحب مدظلہ کی مصروفیات
دارالعلوم کے شب و روز
صاحبزادہ عبدالحق ثانی
؍نومبر: اکوڑہ خٹک میں علاقائی مسائل کے حل کیلئے منعقدہ ’’قومی جرگہ‘‘ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا ۔۲۱؍نومبر: والد محترم مدظلہ ایک روزہ دورہ پر پشاور تشریف لے گئے جہاں جمعیت علمائے اسلام (س) ضلع پشاور کے زیراہتمام ’’خدمات حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ کانفرنس‘‘ و شمولیتی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا ۔ ۳۰؍نومبر: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جناب شیخ آفتاب احمد صاحب حضرت نائب مہتمم مدظلہ سے ملاقات کیلئے اکوڑہ خٹک تشریف لائے۔ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۲؍دسمبر: والد محترم مدظلہ ایک روزہ دورہ پر ضلع کرک تشریف لے گئے جہاں جمعیت علمائے اسلام (س) ضلع کرک کے زیراہتمام ’’خدمات مولانا سمیع الحق شہیدؒ کانفرنس‘‘ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔ آپ کے ہمراہ مولانا سید یوسف شاہ،مولانا اسامہ سمیع،مولانا خذیمہ سمیع صاحبان تھے۔
حضرت نائب مہتمم صاحب کا سفر عمرہ
۴؍دسمبر کو حضرت نائب مہتمم مدظلہ سفر عمرہ کیلئے تشریف لے گئے، راقم عبدالحق ثانی، جناب حاجی نورحبیب اور مولانا حافظ راشد الحق کے صاحبزادے حافظ محمد احمد اس مبارک سفر میں ہمراہ تھے۔ انہوں نے ملک و ملت و امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، مکہ معظمہ و مدینہ منورہ میں حاضری کی سعادت حاصل کی۔جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی ترقی اور حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
وفیات: ۲۲؍دسمبر: جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے فاضل ،جید عالم دین،سابق رکن قومی اسمبلی حضرت مولانا خلیل احمد مخلص ؒ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گاؤں کوٹھا صوابی تشریف لے گئے جہاں مرحوم کے صاحبزادے و اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
۱۶؍دسمبر کو دارالعلوم کے درجہ سادسہ کے طالب علم مولوی ضیاء الرحمن (دیر)ریل گاڑی حادثہ میں شہید ہوگئے،اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین )
۲۳؍دسمبر: حضرت دادا جان مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے دیرینہ ساتھی اور عاشق جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما الحاج رحیم اللہ خان چیئرمین صاحب کی وفات پر ان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے خار بٹ خیلہ تشریف لے گئے۔جہاں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے صاحبزادگان سے تعزیت کا اظہارکیا۔ ۳۰ دسمبر: جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے قدیم فاضل شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحقؒ،حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ اور حقانی خاندان کے مخلص ساتھی و محب حضرت مولانا میاں محمد نسیم حقانی طویل علالت کے بعد وفات فرما گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیخ الحدیث حضرت مولانا انوار الحق صاحب نے پڑھائی، نائب مہتمم صاحب مدظلہ نے جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنازہ میں خاندانِ حقانی کے جملہ ارکان مولانا راشدا لحق، مولانا عرفان الحق صاحبان وغیرہ واساتذہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ نے شرکت کی۔